جاپان کا سالانہ ٹرک باغبانی مقابلہ ارضی مناظر کو نئے انتہاؤں پر لے گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 27 مارچ 2020 23:50

جاپان کا  سالانہ ٹرک باغبانی  مقابلہ  ارضی  مناظر کو نئے  انتہاؤں پر لے گیا
جاپان بھر سے ارضی مناظر کے ماہر ہر سال ایک جگہ جمع ہوتے ہیں اور ”کی ٹرک گارڈن کانٹیسٹ“نامی مقابلے میں حصہ لیتے۔ اس منفرد مقابلے میں شرکا اپنے چھوٹے ٹرکوں کو    سب سے زیادہ متاثر کن ارضی مناظر میں بدلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کی ٹرک (Kei Truck)  ایک چھوٹا ٹرک ہوتا ہے، جسے جاپان میں بنایا گیا تھا لیکن اسے ایشیا بھر میں تعمیرات اور زرعی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

جاپانی لوگ اس ٹرک کو کافی پسند کرتے ہیں۔ اس کی مقبولیت کا ندازہ ان ٹرکوں  پر اگائے گئے باغبانی کے مقابلوں سے ہوتا ہے۔اس ٹرک باغبانی کے مقابلے کو  جاپان فیڈریشن آف لینڈ سکیپ کنٹریکٹرز سپانسر کرتے ہیں۔
اس مقابلے کے دوران ججوں کا ایک پینل شرکا کو مختلف معیارات کے تحت نمبر دیتا ہے، جس کی بنیا د پر جیتنے والے کا فیصلہ  ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ججوں کا پینل باغ کی منصوبہ بندی، مجموعی تاثر، ڈیزائن اور مہارت کو دیکھا جاتا ہے۔


عام طور پر یہ مقابلہ اپریل کے مہینے میں ہوتا ہے۔ 2019ء میں یہ تومقابلہ کافی زور و شور سے ہوا تھا لیکن 2020ء میں کووڈ-19 کی وجہ سے اس کا انعقاد نہیں ہو سکے گا۔
اس مقابلے کی چند تصاویر اور ویڈیوز آپ بھی دیکھیں۔





Browse Latest Weird News in Urdu