لیموں کی خاص اور سب سے مہنگی قسم ’’فنگر لائم‘‘ کی قیمت 30تا 45ہزار روپے فی کلو

اتوار 29 مارچ 2020 14:45

لیموں کی خاص اور سب سے مہنگی قسم ’’فنگر لائم‘‘ کی قیمت 30تا 45ہزار روپے فی کلو
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2020ء) اپنے منفرد ذائقہ اور خاص لذت کی بنیاد پر دنیا بھر میں پسند کیے جانے والے لیموں کی خاص قسم ’’فنگر لائم‘‘ کی قیمت 30تا 45ہزار روپے فی کلو تک ہوتی ہے۔ فرانس کے نشریاتی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق فگر لائم میں موتیوں کی مشابہت رکھنے والے دانے ہوتے ہیں جو دنیا بھر میں مہنگے ریستوران متعدد کھانوں میں استعمال کرتے ہیں۔

فنگر لائم آسٹریلیا کے ساحلی عاقوں کے بارانی جنگلات کے علاوہ دنیا کے دیگر خطوں میں بھی پایا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس پھل کا ذائقہ کٹھا میٹھا اور عام لیموں سے بالکل مختلف ہوتا ہے، پھل کا گودا موٹے دانوں پر مشتمل ہوتا ہے جو متعدد ڈشز کی گارنش کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ فنگر لائم کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی طلب کے نتیجہ میں فرانس اور کیلیفورنیا میں بھی اس کی افزائش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انتہائی نایاب قسم کے لیموں کی قیمت 200تا 300ڈالر فی کلو ہے جو پاکستانی روپے میں 30تا 45ہزار روپے فی کلو بنتی ہے۔ فرانس سمیت دنیا بھر کے مہنگے ریستورانوں اور امیر افراد کے پسندیدہ فنگر لائم کی طلب میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے جس سے اس کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان ہے جس کے پیش نظر اس کی افزائش میں بھی گزشتہ چند سال کے دوران نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ فنگر لائم کا خشک چھلکا بھی کئی کھانوں اور مشروبات میں خاص قسم کی خوشبو کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
لیموں کی خاص اور سب سے مہنگی قسم ’’فنگر لائم‘‘ کی قیمت 30تا 45ہزار روپے ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu