مونچھوں والے گھوڑوں کی تصاویر اور ویڈیو وائرل۔ کیا سب گھوڑوں کی مونچھیں ہوتی ہیں؟

Ameen Akbar امین اکبر منگل 31 مارچ 2020 23:53

مونچھوں والے گھوڑوں  کی تصاویر اور ویڈیو وائرل۔ کیا سب گھوڑوں کی مونچھیں ہوتی ہیں؟
آپ میں سے اکثر لوگوں ان دنوں انٹرنیٹ وائرل مونچھوں والے گھوڑوں کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھی ہونگی۔بہت سے لوگ ان تصویروں کو جعلی سمجھتے ہیں۔جبکہ حقیقت یہ  ہے کہ گھوڑوں کی  مونچھیں ہو سکتی ہیں۔گھوڑوں کی کئی نسلیں ایسی ہوتی ہے جن میں مونچھیں  زیادہ واضح اور گھنی ہوتی ہیں۔  جپسی وانر (Gypsy Vanner)   بھی گھوڑوں کی ایسی نسل ہے جس کی گھنی مونچھیں ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

جپسی وانر  ہارس سوسائٹی کے مطابق یہ نسل شائرز،  کلائیڈس ڈیل اور برٹش پونی   نسلوں  کی دوغلی نسل ہے۔مثال کے طور پر شائز ز کی دوغلی نسل الفی  کو سب سے لمبی مونچھوں والے گھوڑے سمجھا جاتا تھا۔
بنیادی طور پر مناسب جین ہوں تو  کسی بھی  نر یا مادہ   گھوڑے کی مونچھیں ہو سکتی  ہیں لیکن کچھ نسلوں میں یہ کافی زیادہ واضح ہوتی ہیں۔
انٹرنیٹ پر وائرل مونچھوں والے گھوڑے کی چند تصاویر آپ بھی دیکھیں۔



Browse Latest Weird News in Urdu