کریزی سنیل لیڈی کہلانے والی خاتون نے 150 گھونگھے پال لیے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 1 اپریل 2020 23:49

کریزی سنیل لیڈی کہلانے والی خاتون نے 150 گھونگھے پال لیے
40 سالہ  برطانوی خاتون پیپر اپولو  کو گھونگھوں سے کافی محبت ہے۔ اُن کی گھونگھوں  سے محبت سے آغاز 10 سال پہلے ہوا۔ اب  وہ خود کو کریزی سنیل لیڈی کہلاتی ہیں۔ انہوں نے اپنے گھر میں 150 خول والے  گھونگھے پالے  ہوئے ہیں۔
پیپر اپولو نے مختلف نسلوں کے  150  گھونگھے پالے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

پیپر  اپنے گھونگھوں کے لیےہر روز مزے مزے کے کھانے پکاتی ہیں۔اُن کا کہنا ہے کہ  گھونگھوں کا خیال رکھنے کے لیے انہیں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی۔
پیپر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے گھونگوں کی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اُن کے گھونگھوں کی چند تصویریں  آپ بھی دیکھیں۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu