لاک ڈاؤن میں باپ نے بیٹے کو گھر میں روکنے کے لیے اسے آدھا گنجا کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 2 اپریل 2020 23:57

لاک ڈاؤن میں باپ نے بیٹے کو گھر میں روکنے کے لیے اسے آدھا گنجا کر دیا
کووڈ-19 عالمگیر وبا کے دوران فلپائن سے تعلق رکھنے والے ایک باپ نے  لاک ڈاؤن میں اپنے بیٹے کو گھر میں روکنے کے لیے انوکھا طریقہ اپنایا۔
دوسرے ممالک کی طرح  فلپائن کی حکومت نے بھی اپنے ملک میں سماجی فاصلے کا پروگرام نافذ کیا ہوا ہے، جس میں شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ ہر ممکن حد تک اپنے گھروں میں رہیں۔تاہم اس قسم کے لاک ڈاؤن کو نافذ کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا جتنا سمجھا جاتا ہے۔

سب سے بڑا مسئلہ تو بچوں کو ہی گھروں میں روک کر رکھنے کا ہوتا ہے کیونکہ بچے اپنا زیادہ وقت گھر سے باہر دوستوں کے ساتھ گزرانے کے عادی ہوتے ہیں۔لیکن کچھ والدین ایسے ہوتے ہیں جو اس مسئلے کا بھی تخلیقی حل نکال لیتے ہیں۔
پچھلے ہفتے فلپائن کے سوشل میڈیا پر ایک روتے ہوئے بچے کی تصویریں کافی وائرل ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

تصویروں میں بچے کے بال عجیب و غریب طرح سے کٹے ہوئے تھے۔

یہ تصویریں 60 ہزار سے زیادہ بار شیئر ہوئی تھیں اور ان پر ہزاروں افراد نے تبصرے کیے ہوئے تھے۔بعد میں معلوم ہوا کہ اس تصویر میں دکھائی دینے والے بچے نے گھر میں ٹھہرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بار اُن کے والد نے ان کے بال عجیب وغریب انداز میں کاٹ دئیے تاکہ بچہ شرم کے مارے با ہر نہ جا سکے ۔تصویر میں بچے کے سر کو درمیان سے گنجا دکھایا گیا ہے۔
یہ تصویر بچے کی بہن نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی اور ساتھ ہی بچے کو اس طرح گنجا کرنے کی وجہ بھی بتائی۔ لڑکے کی بہن  نے اپنے بھائی  ایک عام زندگی کی تصویر بھی پوسٹ کی تاکہ صارفین گنجا ہونے سے پہلے اور بعد کی تصویروں کا موازنہ کر سکیں۔
لاک ڈاؤن میں باپ نے بیٹے کو گھر میں روکنے کے لیے اسے آدھا گنجا کر دیا

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu