برطانوی شخص نے دنیا کے سب سے بڑے روبک کیوب کا ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 8 اپریل 2020 23:52

برطانوی شخص نے دنیا کے سب سے بڑے روبک کیوب کا ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کر لیا
ایک برطانوی شخص  نے دنیا کا سب سے بڑا روبک کیوب بنانے کا ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کر لیا ہے۔ اس روبک کیوب کی ہر سائیڈ کی پیمائش 6فٹ 7 انچ ہے۔
ٹونی فشر 2016 سے 2018 تک دنیا کے سب سے بڑے روبک کیوب  کے گینیز ورلڈ ریکارڈ  کے حامل تھے۔انہوں نے بتایا کہ اُن کی حالیہ تخلیق کو مکمل ہونے میں 330 گھنٹے لگے ہیں، جس کا نتیجہ 6 فٹ 7 انچ کے فنکشنل روبک کیوب کی صورت میں نکلا ہے۔

(جاری ہے)

اس  روبک کیوب سے انہوں نے ورلڈ ریکارڈ دوبارہ سے اپنے نام کر لیا ہے۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ کینیڈا کے ٹیلوس سپارک سائنس میوزیم کے پاس تھا،، جنہوں نے 6 فٹ 6 انچ کا روبک کیوب بنایا تھا۔
فشر کا کہنا ہے کہ 1980 میں جب انہیں 14 سال کی عمر میں پہلا روبک کیوب ملا، تب سے ہی اُن کی پزل گیم میں  دلچسپی بہت زیادہ ہے۔ 2010  سے انہوں نے پزل ڈیزائن کو کل وقتی ملازمت کے طور پر منتخب کیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu