دوبارہ جائزے کے بعد گینیز ورلڈ ریکارڈ نے نیوزی لینڈ کی گلی کو ایک بار پھر دنیا کی ڈھلوان ترین گلی قرار دے دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 8 اپریل 2020 23:52

دوبارہ جائزے کے بعد گینیز ورلڈ ریکارڈ  نے نیوزی لینڈ کی گلی کو ایک بار پھر دنیا کی ڈھلوان ترین گلی  قرار دے دیا

نیوزی لینڈ کی ایک گلی کو  اُس کا کھویا ہوا عالمی ریکارڈ دوبارہ مل گیا ہے۔ گینیز ورلڈ ریکارڈ کے دوبارہ جائزے کے بعد اسے دنیا کی ڈھلوان ترین گلی قرار دے دیا ہے۔
بالڈون سٹریٹ، ڈونیڈن کو جون 2019 تک دنیا کی ڈھلوان ترین گلی سمجھا جاتا تھا۔ اس کے بعد یہ اعزاز ہارلیخ، ویلز کی فوررڈ پین لیک کو مل گیا۔اس پر بالڈون سٹریٹ کے ترجمان نے گینیز ورلڈ ریکارڈ میں اپیل کر دی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ادارے نے دونوں مقامات کے سروے اور سہ جہتی ماڈلز دیکھے۔
تجزیے سے پتا چلا کہ  یہ ریکارڈ سڑک یا گلی کے وسطی زاویے سے پیمائش کیا جانا چاہیے تاکہ دونوں کا خم واضح ہو سکے۔جب ایسا کیا گیا تو  بالڈون سٹریٹ میں یہ پیمائش 34.8 فیصد تھی جبکہ فورڈ پین لیک میں یہ 28.6 فیصد تھی۔
بالڈون سٹریٹ کی طرف سے اپیل کرنے والے ٹونی سٹوف نے دوبارہ جائزے پر گینیز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu