لاک ڈاؤن کے دوران گھر میں محصور دوستوں نے ٹوکری میں ٹینس بال پکڑنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 8 اپریل 2020 23:52

لاک ڈاؤن کے دوران گھر میں محصور دوستوں نے ٹوکری میں ٹینس بال پکڑنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا
ایڈاہو  سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے لاک ڈاؤن  میں اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ انہوں نے ایک منٹ میں ٹوکری میں سب سے زیادہ ٹینس بالز پکڑنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔
ڈیوڈ رش اس سے پہلے ایک سو سے زیادہ گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے قرنطینہ کے دوست جوناتھن ہانون کے  ساتھ مل کر   یہ ریکارڈ بنایا۔ ریکارڈ بنانے کے لیے انہوں نے ایک ٹوکری کمرسے باندھی۔

یہ ٹوکری جوناتھن کی بیوی نے خریدی تھی۔

(جاری ہے)


ریکارڈ بنانے کے لیے جوناتھن نے دونوں ہاتھوں سے 108 ٹینس بالز پھینکی جبکہ ڈیوڈ نے 85 بالز ٹوکری میں پکڑ لی۔ اس طرح انہوں نے 66 ٹینس بالز پکڑنے کا پچھلا ریکارڈ توڑ دیا۔
ڈیوڈ نے بتایا کہ گینیز ورلڈ ریکارڈ کے اصولوں کے مطابق انہیں اپنے دوست سے 9 فٹ اور 9 انچ دور کھڑے ہونا تھا۔اس   موقع پر گینیز کے نمائندے موجود نہیں تھے لیکن ادارے نے ڈیوڈ سے کہا تھا کہ وہ  مخصوص تعداد میں لوگوں کو گواہ  بنائے۔کووڈ-19 عالمگیر وبا کے باعث زیادہ گواہ جمع نہیں ہو سکتے تھے، اس  لیے انہوں نے کافی زیادہ ویڈیو ز گینیز ورلڈ ریکارڈ کو بھیجی ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu