یہ کمپنی پالتو جانوروں کو پورٹریٹ میں نواب بنا دیتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 14 اپریل 2020 23:57

یہ کمپنی  پالتو جانوروں کو  پورٹریٹ میں نواب بنا دیتی ہے
انٹر کراؤن اینڈ پاء ایک ایسی کمپنی ہے جو آپ  کے پالتو جانوروں کو پورٹریٹ میں نواب، جنرل، شہزادہ یا شہزادی  بنا دیتی ہے۔اس کمپنی کے پاس 19 ویں صدی کے اصل پورٹریٹ اور قرون وسطیٰ کی آئل پینٹنگز کا ذخیرہ ہے۔  یہ کمپنی انہیں  پالتو جانوروں  کی تصویروں کے ساتھ ملا کر پورٹریٹ بناتی ہے۔
اس کمپنی سے  پورٹریٹ بنوانے کے لیے  آپ کو کمپنی کی ویب سائٹ پر  اپنے پالتو جانور کی تصویر اپ لوڈ کرنا پڑتی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد آپ کو بہت سے لباس میں سے اپنی پسند کا لباس منتخب کرنا پڑتا ہے۔  کمپنی کے ڈیزائنر آپ کے پالتو جانور کی تصویر کو وہی لباس پہنا دیں گے۔
یہ کمپنی پالتو   جانور کی تصویر خود نہیں بناتی بلکہ  سافٹ وئیر سے  پالتو جانور اور لباس کی تصویر کو  ملا دیتی ہیں۔اس کے بعد اس میں بہت سے ایفیکٹس شامل کیے جا تے ہیں۔
اس کمپنی کےبنائے چند پورٹریٹ آپ بھی دیکھیں۔





متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu