آرٹ ٹیچر نے لاک ڈاؤن میں شاہکار چینی فن پاروں کی چاک سے نقل تیار کر لی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 17 اپریل 2020 23:56

آرٹ ٹیچر نے  لاک ڈاؤن میں شاہکار چینی  فن  پاروں  کی  چاک سے نقل تیار کر لی
چین کے صوبہ شنسی  سے تعلق رکھنے والے نوجوان آرٹ ٹیچر   کو انٹرنیٹ پر کافی سراہا جا رہا ہے۔انہوں نے تین ماہ کی محنت سے  کئی چینی شاہکار تصویروں کی چاک سے نقل تیار کی ہے۔
فانژی کاونٹی سے تعلق رکھنے والے آرٹ ٹیچر ژہاؤ ونروئی  8 بلیک بورڈ ز کو ایک ساتھ رکھ کر  شاہکار فن پارے ”چنگ منگ تہوار کے دوران دریا کے ساتھ “ (Along the River during the Qingming Festival) کا چاک ورژن تیار کیا ہے۔

اس چاک ورژن سے وہ چھٹیوں کے بعد سکول آنے  والے طلباء کو حیران کرنا چاہتے تھے۔جب انہوں نے تصویر بنانی شروع کی تو انہیں اندازہ نہیں تھا کہ اس کی تیاری میں اتنا وقت صرف ہوگا لیکن جب انہوں نے اسے بنانا شروع کیا تو پھر وہ  تصویر کی باریک ترین جزیات کو بھی نظرانداز نہ کر سکے۔
اس  شاہکار تصویر کو چین کی مونا لیز ا بھی کہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس میں سانگ سلطنت کے دارالحکومت  ہایفینگ  کو دکھایا گیا ہے۔

اس تصویر کو چین کی تاریخ کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔اس تصویر کو بہت بار کاپی کیا گیا ہے لیکن اصل تصویر کے انتہائی نازک ہونے کی وجہ سے اسے کبھی کبھار ہی دکھایا جاتا ہے۔
اصل  تصویر کی طرح ژہاؤ نے بھی 32 میٹر 32 چاک ورژن کو پینوراما انداز میں بنایا ہے ۔ اس میں انہوں نے 550 افراد (دیہاتوں کے کسان،ماہی گیر، دوکاندار اور لمبی داڑھی کے ساتھ راہبوں ) کو مہارت سے دکھایا  ہے۔

اس تصویر میں درجنوں جانوروں، عمارتوں، پلوں اور ماحول کو دکھایا گیا ہے۔
چاک سے تصویر بنانے کے لیے ژہاؤ نے پہلے سفید چاک سے آؤٹ لائن بنائی اور اس کے بعد رنگین چاک سےا ن میں رنگ بھر دئیے۔اُن کی یہ محنت رائیگاں نہیں گئی ۔ چین کے سوشل میڈیا پر اُن کی کافی تعریف کی جا رہی ہے۔


آرٹ ٹیچر نے  لاک ڈاؤن میں شاہکار چینی  فن  پاروں  کی  چاک سے نقل تیار کر ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu