یہ بچہ کئی سالوں سے انسانی ریڑھ کی ہڈی اورمگرمچھ کی زبان سے بنے ہینڈ بیگ استعمال کر رہا ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 21 اپریل 2020 23:57

یہ بچہ کئی سالوں سے انسانی ریڑھ کی ہڈی اورمگرمچھ کی زبان سے بنے ہینڈ بیگ  استعمال کر رہا  ہے
ایک انڈونیشین فیشن ڈیزائنر اور انسٹاگرام سٹار لڑکے کو حال ہی میں اُن کے ہینڈ بیگ کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ بیگ انہوں نے  مگرمچھ کی زبان اور  اخلاقی حدود میں رہتے ہوئے حاصل کی گئی انسانی ریڑھ کی ہڈی سے بنایا ہے۔
آرنلڈ پترا نے یہ متنازعہ بیگ 2016 میں انسٹاگرام پر دکھایا تھا تاہم چند دن پہلے تک کسی نے اس پر توجہ نہیں کی۔

کچھ دن پہلے جب  اس بیگ کے حوالے سے ٹوئٹ وائرل ہوئی تو انٹرنیٹ صارفین اس بیگ کو جعلی سمجھے۔لیکن جب آرنلڈ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جا کر اصل پوسٹ کو دیکھا تو وہاں تفصیل میں لکھا تھا کہ اس بیگ کو مگرمچھ کی زبانوں اور  انسانی آسٹیو پوروسز(ایک مرض جس میں ہڈی کی کثافت اور حجم کم ہو جاتا ہے)   ریڑھ کی ہڈی سے بنایا گیا ہے۔
یہ  پڑھنے کے بعد لوگوں نے سوالات کا نیا سلسلہ شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

انسانی بچے کی آسٹیو پوروسز ریڑھ کی ہڈی سے بنا ایک  بیگ لاس اینجلس کے ایک ڈیزائنر نے بھی بنایا تھا، جس  کی قیمت 5 ہزار ڈالر تھی۔ انڈونیشین  ڈیزائنر کا بیگ سامنے آنے کے بعد لاس اینجلس کا ڈیزائنر بھی  سب کی  نظروں میں آ کر تنقید کا نشانہ بن  گیا۔
آرنلڈ پر تنقید اتنی زیادہ بڑھی کہ بہت سے میڈیا آؤٹ لٹس نے بیگ کے اصل ہونے کے حوالے سے تحقیق شروع کر دی۔

انسائیڈر نے آرنلڈ نے رابطہ کر کے پوچھا کہ ہینڈ بیگ میں انسانی بچے کی ریڑھ کی ہڈی استعمال کی گئی ہے۔ اس کے جواب میں آرنلڈ نے بس اتنا کہا کہ یہ انسانی ریڑھ کی ہڈی ہے جسے کینیڈا سے  اخلاقیات حدود میں رہتے ہوئے حاصل کیا گیا ہے۔آرنلڈ نے  لاس اینجلس والے ہینڈ بیگ کے متعلق بھی پوچھا گیا  تو انہوں نے بتایا کہ  اس  ٹوئٹر اکاؤنٹ کو  کوئی اور ہینڈل کرتا ہے لیکن انہوں نے اس بیگ کے بنانے میں بھی مدد دی تھی۔


انسائیڈر نے بچوں کے دو ڈاکٹروں سے رابطہ کیا۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ بیگ کا ہینڈل انسانی ریڑھ کی ہڈی سے ہی بنا ہے لیکن یہ ہڈی کسی بچے کی ہے، اس پر ڈاکٹروں کا اتفاق نہیں ہوسکا۔
یہ بیگ آرنلڈ کی اس نامکمل کلیکشن کا حصہ ہے، جس میں ایک ایسی جیکٹ بھی شامل ہے، جس میں  اصل انسانی پسلیاں لگائی گئی ہے۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu