نائیجریا کی 68 سالہ خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 24 اپریل 2020 23:48

نائیجریا کی 68 سالہ خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش
نائیجریا کے ایک ہسپتال نے اعلان کیا ہے کہ ایک 68 سالہ خاتون نے   آئی وی ایف کے تین ناکام پروسیجر  کے بعد جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔
لاگوس یونیورسٹی ٹیچنگ ہوسپیٹل نے اعلان کیا کہ مارگریٹ اڈینوگا نے سیزارین سیکشن کے ذریعے 1 بیٹے اور 1 بیٹی کو جنم دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال نے بتایا کہ بچوں کی پیدائش 14 اپریل کو ہوئی تھی لیکن  انہوں نے اس کا اعلان کرنے سے پہلے مارگریٹ اور بچوں کی صحت یابی کا انتظار کیا۔


مارگریٹ کے شوہر نوح کی عمر 77 سال ہے۔ دونوں کی شادی 1974 میں ہوئی تھی۔ دونوں کو ہی بچوں کی شدید خواہش تھی۔ بچوں کے لیے وہ تین بار آئی وی ایف ٹریٹمنٹ بھی کرا چکے  تھے جو ناکام ثابت ہوئے۔
طویل عمر میں بچوں کی پیدائش کا ریکارڈ  73 سالہ بھارتی خاتون کے پاس ہے ، جنہوں نے 2019 میں جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu