بھارتی پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو چھوئے بغیر پکڑنے والی ڈیوائس بنا لی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 29 اپریل 2020 23:49

بھارتی پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو چھوئے بغیر پکڑنے والی ڈیوائس بنا لی
بھارتی پولیس نے ایک منفرد ڈیوائس متعارف کرائی ہے ، جس سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو چھوئے بغیر یعنی سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے پکڑا جا سکتا ہے۔
شمالی بھارت کے شہر چندی گڑھ  کی پولیس نے اس منفرد ڈیوائس کو متعارف کرایا ہے، اسے  ”کیچنگ لاک ڈاون بریکر“ کا نام دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ڈیوائس   زنبور کی طرح کی ہے۔ اس ڈیوائس کی مدد سے دور رہتے ہوئے کسی شخص کو پکڑا جا سکتا ہے۔اس ڈیوائس کو چندی گڑھ پولیس کے وی آئی پی سیکورٹی  ونگ نے بنایا ہے۔
اس انوکھی ڈیوائس کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد بہت سے انٹرنیٹ صارفین نے اس کی تعریف کی ہے تو کچھ نے اس کے استعمال کو لوگوں کی تذلیل قرار دیا ہے۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu