کوڈک نے تجارتی پیمانے پر دنیا کا سب سے بڑا جگسا پزل پیش کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 3 مئی 2020 23:55

کوڈک نے تجارتی پیمانے پر دنیا کا سب  سے بڑا جگسا پزل پیش کر دیا
فوٹوگرافی کمپنی  کوڈک  نے حال ہی  میں دنیا کا سب سے بڑا جگسا پزل پیش کیا ہے۔ یہ پزل  51,300ٹکڑوں پر مشتمل ہے اور اس کی پیمائش 28.5 ضرب 6.25 فٹ ہے۔
اس پزل میں کوڈک نے پیشہ ور فوٹوگرافرز کے بنائی شاندار تصاویر شامل کی ہیں۔دنیا کے اس سب سےبڑے جگسا پزل کی قیمت تقریبا 600 ڈالر ہے۔ اسے مکمل کرنے کے لیے آپ کو ایک بڑے سے کمرے کی ضرورت پڑے گی۔

(جاری ہے)

اس پزل کے اتنے زیادہ ٹکڑوں کو جوڑنے کے لیے اچھا خاصا وقت لگے گا لیکن کوڈک نے اس کا بھی آسان حل نکال لیا ہے۔

انہوں نے اس بڑے پزل کو 27 چھوٹے پزلز میں تقسیم کیا ہے، جن  پر مختلف تصاویر جیسے دیوار چین، مجسمہ آزادی اور تاج محل بنی ہوئی ہں۔ یہ 27 چھوٹے پزل مکمل ہونے پر مکمل پزل بھی حل ہو جاتا ہے۔
اس پزل کو حل کرنے  میں سب سے بڑا مسئلہ اس کےبڑے سائز کا ہی ہے۔ امیزون پر فروخت ہونے والے اس پزل میں بہت سے لوگ دلچسپی لے رہے ہیں۔
کوڈک نے تجارتی پیمانے پر دنیا کا سب  سے بڑا جگسا پزل پیش کر دیا

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu