شاپنگ بیگز کے لباس۔ انسٹاگرام پر مقبول ہوتا نیا رواج

Ameen Akbar امین اکبر پیر 4 مئی 2020 23:55

شاپنگ بیگز کے لباس۔ انسٹاگرام پر مقبول ہوتا نیا رواج

لاک ڈاؤن کے دنوں میں انسٹاگرام پر نت نئے چیلنج سامنے آ رہے ہیں۔ چند دن پہلے تکیوں کو بطور لباس استعمال کرنے کا چیلنج سامنے آیا تھا۔ اب شاپنگ بیگز یا کاغذ کے بیگز کو بطور لباس استعمال کرنے کا چیلنج مقبول ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس چیلنج میں صارفین پلاسٹک یا کاغذ کے بیگز کو بطور لباس استعمال کرتے ہیں۔اس چیلنج میں انسٹاگرام کی مقبول شخصیات  ڈیزائنر شاپنگ بیگز سے لیکر سادہ کاغذ کے بیگز کو بطور لباس استعمال کر رہی ہیں۔
اس چیلنج کی چند انسٹاگرام پوسٹ آپ بھی دیکھیں۔


Browse Latest Weird News in Urdu