جنوبی کوریا کی خاتون پچھلے 40 سالوں میں کوک کے ڈیڑھ لاکھ کین پی چکی ہیں

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 10 مئی 2020 23:57

جنوبی کوریا کی خاتون پچھلے 40 سالوں میں کوک کے ڈیڑھ لاکھ کین پی چکی ہیں

جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون پچھلے چالیس سالوں سے  بے تحاشا کوک پی رہی ہیں۔  فروری میں جنوبی کورین یوٹیوب چینل ایکس  ایس بی ایس نے  اپنی ایک ویڈیو میں ان غیر معمولی خاتون کا انٹرویو کیا۔
74سالہ خاتون نے بتایا کہ اُن کے کوک پینے کی شروعات ایک صدمے سے ہوئی تھی۔ انہوں نے کوک پینا اس وقت شروع کیا جب 34 سال کی عمر میں اپنے شوہر کو کھو دیا۔

انہوں نے بتایا کہ اُن کے لیے کوک ایسے ہی ہے جیسے دوسرے لوگوں کے لیے الکوحل ہوتی ہے، جو لوگوں کو اُن کے غم بھلا دیتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک حادثے میں بیٹے کی وفات کے بعد اُن کی کوک پینے کی عادت مزید پختہ ہوگئی۔
خاتون کا  دعویٰ ہے کہ وہ ہر روز کوک کے 10 کین پیتی ہیں۔ اس مطلب ہے کہ گزشتہ 40 سالوں میں وہ ڈیڑھ لاکھ کین یا 37 ہزار 500 لیٹر کوک پی چکی ہیں۔

(جاری ہے)


عام طور پر کہا جاتا ہے کہ طویل عرصے تک میٹھے مشروب کا استعمال صحت کو برباد کر سکتا ہے لیکن جنوبی کوریا کی ان خاتون کا دعویٰ ہے کہ کوک نے انہیں نقصان نہیں پہنچایا۔اُن کا کہنا ہے کہ تھکاؤٹ یا بھوک میں کوک انہیں فائدہ دیتی ہے۔
خاتون کے دعوے کو سننے کے بعد ایکس  ایس بی ایس چینل نے اُن سے میڈیکل چیک  کرانے کی درخواست کی، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

میڈیکل چیک اپ میں اُن کے خون کا ٹسٹ نارمل آیا۔ اپر انڈوسکوپی سے پتا چکا کہ  اُ ن کی آنت اور معدے میں  تھوڑی سی السر زدگی شروع ہوچکی ہے جو کچھ سالوں میں اُن کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس السر زدگی کی وجہ  کوک پینا ہے یا کچھ اور، خاتون نے ایکس ایس بی ایس  کو بتایا ہے کہ اب تو ہر روز استعمال کرنے والی کوک کی مقدار کو کم کرتی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu