کچھ اور نا ملا تو چوروں نے چہرے چھپانے کے لیے تربوز کا ماسک بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر مئی 23:56

کچھ اور نا ملا تو چوروں نے چہرے چھپانے کے لیے تربوز کا ماسک بنا لیا
ورجینیا پولیس کا کہنا ہے کہانہوں نے چوری کی ایک واردات میں مطلوب دو چوروں کو گرفتار کیا ہے۔ ان چوروں نے واردات کے دوران خود کو سرجیکل ماسک یا ہیلمٹ کی بجائے تربوز کی مدد سے چھپایا ہوا تھا۔ دونوں چوروں نے خالی تربوز کے چھلکے کو بطور ماسک استعمال کیا تھا۔

(جاری ہے)


لویزا پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ دو افراد نے 6 مئی کو تقریباً 9 بجکر 25 منٹ پر شیٹز گروسری سٹور سے نامعلوم تعداد میں اشیا چرائیں۔

چوری کے دوران دونوں نے سر پر اندر سے خالی تربوز پہنے ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق چور چوری کی ہوئی کار 2006 بلیک ٹویوٹا ٹاکوما میں فرار ہو گئے۔
پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اپنے فیس بک پیج پر سی سی ٹی وی کیمرے سے لی ہوئی دونوں کی تصویریں شیئر کر کے لوگوں سے گرفتاری میں مدد دینے کی درخواست کی تاہم سوموار کو انہیں گرفتار کر لیا گیا تو یہ تصویریں فیس بک پیج سے ڈیلیٹ کر دی گئیں۔
وقت اشاعت : 18/05/2020 - 23:56:50

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments