11 سالہ لڑکا 1080-ڈگری گھومنے والا دنیا کا پہلا سکیٹ بورڈر بن گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ مئی 23:46

11 سالہ  لڑکا 1080-ڈگری گھومنے والا دنیا کا پہلا سکیٹ بورڈر بن گیا

برازیل سے تعلق رکھنے والا 11 سالہ لڑکا 1080-ڈگری ٹرن لینے والا دنیا کے پہلا سکیٹ بورڈر بن گیا۔ اس طرح انہوں نے  مشہور سکیٹ بورڈر ٹونی ہاک کا 1999 میں بنایا ہوا 900-ڈگری ٹرن کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
11 سالہ گوئی کھورے نے اپنے ریکارڈ بنانے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جس میں انہیں 1080-ڈگرن ٹرن لیتے یعنی فضا میں 3 بار گھومتے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گوئی اس طرح گھومنے والے پہلے سکیٹ بورڈر ہیں۔ انہوں نے 21 سالہ بعد ٹونی ہاک کا 900-ڈگری ٹرن کا ریکارڈ توڑا ہے۔
گوئی کی ویڈیو کو ٹونی ہاک سمیت کئی سکیٹ بورڈ کھلاڑیوں نے شیئر کیا، جس کے بعد یہ وائرل ہوگئی۔گوئی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران اُن کے پاس مشق کے لیے کافی وقت تھا۔ گوئی کا عزم ہے کہ وہ اگلی دفعہ 1260-ڈگری ٹرن کا ریکارڈ بنائیں۔

وقت اشاعت : 20/05/2020 - 23:46:28

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments