فرائی انڈوں سے مزیدار فن پارے بنانے والی جاپانی ماں

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 22 مئی 2020 23:51

فرائی انڈوں سے مزیدار فن پارے  بنانے والی جاپانی ماں

تین بچوں کی جاپانی ماں  فوڈ آرٹ میں اپنی  صلاحیت  کی وجہ سے  انسٹاگرام پر کافی مقبول ہیں۔ وہ فرائی انڈوں سے خوبصورت اور مزیدار فن پارے  بناتی ہیں۔
ایٹونی ماما   ، کیارابین(kyaraben) یا چارابین(Charaben) کے فن میں مہارت رکھتی ہیں۔ اس فن میں کئی کھانوں کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے۔ ایٹونی ماماکی  فرائی انڈوں سے فن  پارے بنانے کی صلاحیت  نے انہیں نہ صرف انسٹاگرام بلکہ ٹوئٹر پر بھی مقبول بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے فن پاروں میں وہ فرائی  انڈوں کو بنیادی جز کے  طور پر استعمال کرتی ہیں۔ فرائی انڈوں سے وہ تمام مقبول کارٹون کردار، دلفریب مناظر اور خوبصورت جانور بنا چکی ہیں۔
ٹوکیو سے تعلق رکھنے والی ایٹونی ماما  کو اُن کی ساتھی نے اپنا فن آن لائن شیئر کرنے کی ترغیب دی۔ اب اُن کے صرف انسٹاگرام پر ہی 1 لاکھ 41 ہزار فالورز ہیں۔ اُنکے  بنائے چند فن پارے آپ بھی دیکھیں۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu