انسانی جسامت کی چمگاڈر کی وائرل تصویر کی حقیقت

Ameen Akbar امین اکبر منگل 7 جولائی 2020 22:44

انسانی جسامت کی چمگاڈر کی وائرل  تصویر کی حقیقت

ٹوئٹر پر ان دنوں ایک بہت بڑی چمگاڈر کی تصویر وائرل ہو  رہی ہیں۔  یہ تصویر آج سے دوسال پہلے بھی ریڈٹ پر  وائرل ہوئی تھی۔ فلپائن میں بنائی گئی اس تصویر میں انسانی جسامت کی ایک بہت بڑی چمگاڈر کو دکھایا ہے۔ یہ تصویر پچھلے ماہ سے ٹوئٹر پر وائرل ہے۔
ٹوئٹر صارف نے اس تصویر کے ڈسکرپشن میں لکھا ہے کہ میں نے آپ کو بتایا تھا فلپائن میں انسانی جسامت کی چمگاڈرہوتی ہیں، میں انہی کی بات کر رہا تھا۔

شوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جہاں کچھ صارفین نے اس تصویر پر حیرت کا اظہار کیا ہے، وہیں بہت سے صارفین نے اس پر اپنے شبہات کا اظہار بھی کیا ہے۔تاہم یہ تصویر  جعلی نہیں ہے۔
فیکٹ چیکنگ ویب سائٹ سنوپس کے مطابق  تصویر میں دکھایا گیا جانور اس دنیا  سے ہی تعلق رکھتا ہے۔یہ اصل میں چمگاڈر کی ایک قسم ہے ، جسے بڑی گولڈن کراؤن فلائنگ فاکس کہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کا ایک نام گولڈن کیپ فروٹ چمگاڈر بھی ہے۔چمگاڈر کی یہ قسم صرف فلپائن میں پائی جاتی ہے۔اس چمگاڈر کے پروں کا  پھیلاؤ 5.5 فٹ تک ہو سکتا ہے لیکن اس کا جسم صرف 1 فٹ اونچا ہوتا ہے۔ اپنی جسامت کی وجہ سے یہ عام چمگاڈروں سے تو کچھ بڑی ہوتی ہے لیکن اسے انسانی جسامت کی چمگاڈر نہیں کہا جا سکتا۔ تاہم  اس کی تصاویر کچھ  اس طرح کے زاویوں سے بنائی جا سکتی ہے، جس سے یہ انسانی جسامت کے برابر لگے۔
فلپائن کے لیے ایک ٹوئٹر صارف نے تصدیق کی ہے کہ اس چمگاڈر کے پروں کا پھیلاؤ تو کافی زیادہ ہوتا ہے لیکن اس کی جسامت کسی بھی طرح انسانی جسامت کے برابر نہیں ہوتی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu