برمی خاتون کی 13.7 انچ کمر نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کردیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 6 اگست 2020 03:54

برمی خاتون کی 13.7 انچ کمر نے  انٹرنیٹ صارفین کو حیران کردیا

23 سالہ سو مو مو نائنگ کا تعلق میانمار سے ہے۔ پچھلے کچھ دنوں نے اپنی انتہائی دبلی پتلی کمر کے باعث انہیں انٹرنیٹ پر کافی شہرت ملی ہے۔
برمی طالبہ کا دعویٰ ہے  کہ اُن کی کمر کا سائز صرف 13.7 انچ ہے۔یعنی وہ دنیا کی سب سے پتلی  خواتین میں سے ایک ہیں۔ سو مو مو نائنگ کا دعویٰ ہے کہ اُن  کی کمر کا پتلا ہونے کی وجہ جنیاتی ہے۔ بہت سے صارفین اُن پر الزام لگاتے ہیں کہ اُن کی  پتلی کمر فوٹو شاپ کا کمال ہیں جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی چند پسلیاں نکلوا دی ہیں یا وہ مستقل  سخت  اور پتلا شکم بند استعمال کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اُن کا کہنا ہے کہ یہ سب قدرتی ہے۔
گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس وقت دنیا میں سب سے پتلی کمر ایتھل گرانجر کی  ہے جو صرف 13 انچ کی ہے۔وینیزویلا کی ایک ماڈل الیرا اونڈانو نے روز 23 گھنٹے شکم بند پہن کر  اپنی کمر 20انچ کی ہے۔
سو مو مو نائنگ کی 13.7 انچ کمر  کے بارے میں اُن کا اصرار ہے کہ یہ قدرتی ہے۔میل آن لائن کا کہنا ہے کہ سو مو مو نائنگ کی کمر کی پیمائش کی تصدیق آزاد ذرائع سے نہیں ہو سکی ہے۔



Browse Latest Weird News in Urdu