نوجوان نے سکیٹنگ شوز پہن کر 30 سیکنڈ میں 147 مرتبہ رسی کود کر عالمی ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 25 ستمبر 2020 23:44

نوجوان نے  سکیٹنگ شوز پہن کر 30 سیکنڈ میں 147 مرتبہ رسی کود کر عالمی ریکارڈ بنا لیا

ایک بھارتی کھلاڑی نے رسی کودنے میں نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔انہو نے سکیٹنگ شوز پہن کر صرف 30 سیکنڈ میں 147 مرتبہ رسی کودی۔
21سالہ زورآور سنگھ اس سے پہلے بہت سے عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہفتے میں چھ دن اور ہر روز 4 گھنٹے سکیٹ پررسی کودنے کی مشق کی ہے۔
زورآور سنگھ کا کہنا ہے کہ ہائی سکول میں وہ ڈسک پھینکا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

ایک حادثے کے بعد وہ اس کھیل کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے تاہم انہوں نے جسمانی طور پر فٹ رہنے کے لیے رسی کودنا شروع کر دیا۔زورآور سنگھ اس سے پہلے سامنے کی طرف رسی کودتے ہوئے 30 سیکنڈ میں سب سے زیادہ ممبا ٹرکس کا ریکارڈ بھی بنا چکے ہیں۔رسی کودتے ہوئے  30 سیکنڈ میں سب سے زیادہ ریورس ڈبل کا ریکارڈ بھی اُن کے پاس ہے۔لمبی رسی سے ایک منٹ میں سب سے زیادہ بار کودنے کا ریکارڈ بھی زورآور سنگھ نے بنایا ہے۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu