کورونا،300 سے زائد افراد کے تمام آٹ ڈور اجتماعات پر فوری پابندی عائد

شادی کے لیے ان ڈور تقریبات پر 20 نومبر سی پابندی ہوگی، 300 افراد کیساتھ آٹ ڈور تقریبات ہوسکیں گی، این سی سی کا اعلامیہ

بدھ 18 نومبر 2020 23:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2020ء) ملک میں کورونا کی دوسری لہر میں شدت آنے کے بعد قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی)نے کورونا سے بچاو کے لیے گزشتہ دنوں لیے گئے فیصلوں کی تفصیلات جاری کردیں۔این سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 300 سیزیادہ افراد کے تمام آٹ ڈور اجتماع پر فوری پابندی ہوگی، ایس او پیز پر عملدرآمد کی ذمہ داری اجتماع کے منتظمین پر ہوگی،کورونا کی وجہ سیموت یا کورونا پھیلنے پرآرگنائزر ذمہ دار ہوں گے۔

(جاری ہے)

این سی سی کے مطابق شادی کے لیے ان ڈور تقریبات پر 20 نومبر سیپابندی ہوگی، شادی کے لیے صرف 300 افراد کیساتھ آٹ ڈور تقریبات ہوسکیں گی، ریسٹورینٹس میں ان ڈور ڈائننگ کی موجودہ اجازت کا اگلے ہفتے جائزہ لیا جائے گا۔این سی سی اعلامیے کے مطابق عوام کے آٹ ڈور ڈائننگ یا کھانا گھر لیجانے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی جلد تعطیلات کے آپشن پر 23نومبر کو غور ہوگا، تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ تمام صوبوں، وفاقی یونٹس کی مشاورت سے ہوگا۔این سی سی کے مطابق مقامی انتظامیہ ماسک کی تمام پر ہجوم مقامات پر پابندی یقینی بنائے گی، این سی سی نے تمام چیف سیکرٹریز ، چیف کمشنر آئی سی ٹی کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :