زراعت اور کسان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی کی ضامن ہے، چوہدری عبدالمنان

منگل 24 اگست 2021 15:49

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2021ء) شہری اتحادخوشاب کے راہنما چوہدری عبدالمنان نے کہا ہے کہ زراعت اور کسان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی کی ضامن ہے، موجودہ حکومت ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے نقصان کا ازالہ کر رہی ہے جس کی وجہ سے کسان اور کاشتکار بھائی تیزی سے خوشحالی کی طرف گامزن ہیں۔وہ جوہرآباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

منان چودھری  نے کہا کہ موجودہ حکومت کو درپیش بحران اور مسائل کی سب سے بڑی وجہ سابق ادوار میں حکمرانوں کی ناقص اور عوام کش پالیسیاں ہیں جس کی وجہ سے گندم بحران، چینی بحران اور بجلی بحران کا خمیازہ موجودہ حکمرانوں اور عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کسانوں کیلئے احسن پالیسیاں لانچ کی جا رہی ہیں۔ کاشتکار بھائیوں کو آلات، بیج،  کھاد اور دیگر معاملات میں مراعات اور ریلیف دینے کیلئے حکومت ٹھوس بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے ثمرات کسانوں سے عامی آدمی تک بھی پہنچ رہے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu