سرگودھا ‘کسان اتحاد فورم نے نہری پانی کی قلت کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے 8 دسمبر کو کسان کنونشن کا اعلان کر دیا

بدھ 1 دسمبر 2021 11:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) کسان اتحاد فورم نے نہری پانی کی قلت کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے 8 دسمبر کو کسان کنونشن کا اعلان کر دیا۔جس نہری پانی کی قلت سمیت کسانوں کے درپیش مسائل کو اجاگر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق کسان اتحاد فورم خوشاب کی ایگزیکٹو باڈی کا سندرال میں ہوا جس میں نہری پانی کی قلت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے 8 دسمبر کو کسان کنونشن ہو گا جس میں ضلع بھر کے کسانوں شریک ہو کر نہری پانی کی شدید قلت کے خلاف پر امن احتجاج کریں گے۔

اجلاس میں طے پایا کہ اس کنونشن میں کسانوں کے دیگر مسائل کو اجاگر کیا جائے گا جن میں گنے کی فضل ملز والوں کے ساتھ باہمی مسائل ، کھادوں کی قیمتوں میں بے پناہ اور بے جا اضافہ اور کھادوں کی مصنوعی قلت، زرعی ٹیکسز کے بارے ، زرعی دوائیوں اور قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور دیگر کسانوں کے متعلقہ مسائل کے بارے میں آگاہی اور ان کی آراء زیر بحث آئیں گی اور کسانوں کی از سر نو تنظیم نو کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu