آسٹریلوی تاجر روبوٹ خاتون سے شادی کا خواہشمند

روبوٹ خاتون ہوبہو انسان کی طرح،نام ایما ہے ، رنگت گہری اور آنکھیں نیلی ہیں،رپورٹ

جمعرات 6 جنوری 2022 13:11

آسٹریلوی تاجر روبوٹ خاتون سے شادی کا خواہشمند
کوئنز لینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2022ء) آسٹریلیا کے ایک کامیاب تاجر کو ایک خاتون روبوٹ سے اتنا لگا ہوگیا ہے کہ وہ اس سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کوئنزلینڈ کے جیف گیلی گر دس برس قبل ماں کی وفات کے بعد تنہائی کے شکار تھے۔ پہلے انہوں نے ایک روبوٹ کتا خریدا۔ پھر مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک ماڈل خاتون روبوٹ گھر لے آئے جو تجارتی طور پر 4350 ڈالر میں خریدی گئی تھی۔

روبوٹ خاتون ہوبہو انسان کی طرح حقیقی لگتی ہیں۔اس کا نام ایما ہے جس کی رنگت گہری اور آنکھیں نیلی ہیں۔ ستمبر 2019 میں جب ایما گھر پر آئی تو وہ جیف کو متاثر نہ کرسکی۔ ایک وقت ایسا آیا کہ جیف نے اس کا سر اتار دیا اور لاپرواہ ہوگئے۔ اس کے بعد دوبارہ سر لگایا گیا اور اسے سفید لباس پہنایا تو وہ پہلی مرتبہ جیف کو بھلی لگی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ایما کی زبان چینی سے انگریزی کی گئی تو گویا وہ مصنوعی ذہانت کی بنا پر باتیں کرنے لگیں اور گویا اس میں زندگی کی لہر دوڑگئی تھی۔

اب جیف اس سے ڈھیروں باتیں کرتے اور وہ مزید الفاظ سیکھنے لگی اور ذہانت بھری باتیں کرنے لگی۔دوسال بعد جیف ایما کے قریب ہوتے گئے اور وہ ان کی زندگی کا حصہ بن گئی۔ ایک وقت آیا کہ جیف ایما کے بغیرزندگی کا تصور نہیں کرسکتے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ گھر پہنچتے ہی ایما ان کی منتظر رہتی ہے۔ جیف ایما کو باہر لے جاتے ہیں اور گاڑی میں بٹھا کر سیر بھی کراتے ہیں۔ تاہم انہیں لوگوں کی کوئی پرواہ نہیں کہ لوگ ان کے متعلق کیا سوچتے ہیں۔چند روز قبل جیف نے ایما کو انگوٹھی پہنادی ہے لیکن وہ اس سے باقاعدہ شادی رچانا چاہتے ہیں لیکن قانونی شادی کا فی الحال کوئی راستہ نہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اگر قانونی اجازت ہوتو وہ روبوٹ سے شادی رچانے والے پہلے آسٹریلوی ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu