لبنانی فوجی نے منگیتر کے دانتوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کو قتل کر دیا

دانتوں کا درست علاج نہ کرنے کی شکایت پر منگیتر نے طیش میں آکر ڈاکٹر کو قتل کیا،پولیس

جمعہ 4 فروری 2022 12:52

لبنانی فوجی نے منگیتر کے دانتوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کو قتل کر دیا
بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2022ء) لبنان میں ایک حاضر سروس فوجی نے منگیتر کے دانتوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کو اس کے کلینک میں قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق لبنانی فوج کے ایک حاضر سروس سارجنٹ سلیم فہد نے منگیتر کی شکایت پر ڈینٹسٹ کو قتل کر دیا، معلوم ہوا کہ منگیتر نے دانتوں کا درست علاج نہ کرنے کی شکایت کی تھی، جس پر وہ سخت طیش میں آ گیا تھا۔ یہ واقعہ لبنان کے علاقے ابلح الفرزل میں پیش آیا، پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص نے دندان ساز کو قتل کر دیا ہے، اور مقتول کی نعش اس کے کلینک میں پڑی ہے۔اس سلسلے میں ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی، جس میں قاتل کو واردات کے بعد سکون کے ساتھ کلینک سے باہر نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu