کاشتکاروں کو ٹماٹر کی منظور شدہ اقسام کی پنیری کی کاشت فوری شروع کر نے کی ہدایت

پیر 25 جولائی 2022 14:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2022ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ٹماٹر کی پنیری کی کاشت فوری شروع کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ کاشتکار ٹماٹر کی منظور شدہ اقسام روما، نگینہ اور پاکٹ کی زیادہ سے زیادہ کاشت کی جانب توجہ مرکوز کریں تاکہ انہیں صحت مند اور زیادہ سے زیادہ بہتر پیداوار مل سکے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ ٹماٹر کی فصل کو 8 سے 10 دن کے وقفہ سے پانی دینا چاہیے البتہ کمزور زمین کی صورت میں یہ عرصہ آبپاشی 4 سے 5دن بھی کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے بتایاکہ موسم برسات کے دوران بینگن، بھنڈی کے پودوں پر ہڈابیٹل، سبز تیلے اور جوؤں کا حملہ ہو سکتاہے۔ اسی طرح ان ایام میں گھیا کدو، چپن کدو، حلوہ کدو، کھیرے، گھیاتوری پر لال بھونڈی بھی حملہ آور ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ کیڑوں کے حملہ کی صورت میں فوری مناسب زہروں کا دھوڑا یا سپرے کیاجائے تاکہ سبزیوں کو مالی نقصان سے بچایاجاسکے۔

Browse Latest Weird News in Urdu