مردوں سے دوری ہی لمبی عمر کا راز ہے۔109 سالہ معمر خاتون کا انکشاف

جمعرات 22 جنوری 2015 19:29

مردوں سے دوری ہی لمبی عمر کا راز ہے۔109 سالہ معمر خاتون کا انکشاف

سکاٹ لینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22جنوری۔2015ء)سکاٹ لینڈ کی109 سالہ معمر ترین خاتون نے کہا ہے کہ اس کی لمبی عمر کا راز روز صبح نرم غذا جیسے دلیا وغیرہ کھانا اور مردوں سے دور رہنا ہے۔109 سالہ جیسی گلان(Jessie Gallan) نے کبھی شادی نہیں کی۔ وہ سکاٹ لینڈ میں ایک چھوٹے کے فارم ہاؤس میں پیدا ہوئیں اور اپنے پانچ بھائی بہنوں کے ساتھ وہیں پلی بڑھی۔

ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مردوں سےدور رہنا ہی اُن کی لمبی عمر کا راز ہے۔ اُن کے مطابق مردوں کے فوائد کی نسبت نقصانات زیادہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں روز ورزش کرتی ہوں، نرم غذا کھاتی ہوں اور میں نے کبھی شادی بھی نہیں کی۔“مس”جیسی گلان نے اپنی 108ویں سالگرہ پر اپنے ایک انٹرویو میں اپنی لمبی عمر کا راز صرف نرم غذا کو دیا تھا جبکہ اس سال ان وجوہات میں مردوں کا اضافہ بھی ہو گیا۔

(جاری ہے)

جیسی گلان تو ٹھہری سکاٹ لینڈ کی معمر ترین خاتون، دنیا کی معمر ترین خاتون 116 سالہ میساؤ اکاوا(Misao Okawa) کا تعلق جاپان سے ہے ۔ میساؤ اکاوا کی زندگی پر نظر ڈالی جائے تو وہ بھی 83سال سے بیوہ ہیں(وہ 1931 میں بیوہ ہوئیں تھیں۔) لگتا ہے اب میساؤ اوکاوا بھی اگلے انٹرویو میں اپنی لمبی عمر کا راز مردوں سے دوری ہی قرار دیں گی۔پچھلے سال امریکہ میں ایسے لوگوں کی عادات کے حوالے سے سروے کیا گیا جن کی عمر 100 سال سے زیادہ تھی۔ اُن کی مشترکہ عادات دوستوں کے ساتھ وقت گذارنا اور ورزش کرنا تھیں۔ اس لیے عمومی طور لمبی زندگی کا راز خوشی اور ورزش کو ہی قرار دیا جا سکتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu