اولمپین نے ڈورس کے ساتھ کیا سلوک کیا؟

اتوار 25 جنوری 2015 23:39

اولمپین نے ڈورس کے ساتھ کیا  سلوک کیا؟

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جنوری۔2015ء)لانگ جمپ ریکارڈ ہولڈر برطانوی اولمپین گریگ رتھرفورڈ اپنے کتوں کے ہمراہ گھر سے دوکلومیٹردور گھوم رہے تھے کہ اچانک اُن کا سامنا ایک ہرن سےہوگیا۔

(جاری ہے)

گریگ نے جب ہرن کودیکھا تو وہ نہ صرف کافی زخمی تھی بلکہ اس کی ایک ٹانگ بھی ٹوٹ چکی تھی۔ گریگ نے وہیں کھڑے ہو کر جانوروں کے ایک ہسپتال فون کیا جب کافی دیر تک ہسپتال والے نہ آئے تو گریگ اس ہرن کواپنے گھر لے گئے جہاں دوسرے ہسپتال والوں کو بلا کر اس کا علاج کرایا گیا۔ اس سب کاروائی میں ہرن کا علاج تو ہوا ہی مگر اسے ایک نام بھی مل گیا، ڈورس(Doris)۔

Browse Latest Weird News in Urdu