اڑن طشتری یا چاند؟

اتوار 1 فروری 2015 19:10

اڑن طشتری یا چاند؟

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1فروری۔2015ء)ناسا کے ڈیپ سپیس نیٹ ورک نے اس ہفتے زمین کےپاس سے گذرنےو الے سیارچے 2004 BL86کی جو تصاویر لیں ہیں ان میں اس کے گرد ایک اڑن طشری یا Unidentified flying object نما کوئی چیز نظر آ رہی ہے۔ اس تصویر میں بھی مارک کی ہوئی اس چیز کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین فلکیات کا خیال ہے کہ یہ کوئی اڑن طشتری ہے جبکہ ناسا نے ان ماہرین کے خیالات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اس سیارچے کااپنا چاند ہے۔ناسا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زمین کے گرد جتنے بھی 655 فٹ یا اس سے بڑےسیارچے ہیں اُن میں سے 16 فیصد کا اپنا چاند ہوتا ہے۔ناسا کی اس وضاحت کے بعد بھی بہت سے ماہرین اس چیز کو اڑن طشتری سمجھنے پر ہی بضد ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu