جوتے کھانے کا شیدائی

بدھ 4 فروری 2015 11:16

جوتے کھانے کا شیدائی

فلاڈلفیا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4فروری 2015ء) فلاڈلفیا سے تعلق رکھنے والا چار سالہ ونس(Vince) نامی کتا جوتے کھانے کا اتنا شوقین ہے کہ جوتے “کھانے” والی حرکت کر بیٹھا۔ ونس نے لیڈیز جوتوں کا پوراجوڑا ہی نگل لیا۔ دونوں بوٹ کھا کر اس کی حالت بگڑ گئی اور اسے تشویشناک حالت میں وٹرنیری ایمرجنسی سٹنر لایا گیا۔

(جاری ہے)

ونس کے آپریشن کے لیے ڈاکٹروں کا ایک بورڈ تشکیل دیا گیا، جنہوں نے اس کا آپریشن کر کے اس کے پیٹ سے جوتے “برآمد” کیے۔ڈاکٹروں کے مطابق ونس کا آپریشن کامیاب رہا ہے اور اسے آئندہ چند دنوں میں ہسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی۔ آپریشن سے پہلے اس کے جو ایکسرے کیے گئے ان میں نہ صرف جوتے بلکہ جوتوں کےڈئزائن بھی واضح نظر آ رہے تھے۔

Browse Latest Weird News in Urdu