کیا متحدہ عرب امارات نےامریکہ کا ساتھ چھوڑ دیا؟

جمعرات 5 فروری 2015 11:11

کیا متحدہ عرب امارات نےامریکہ کا ساتھ چھوڑ دیا؟

اردن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) اردن کے پائلٹ کی داعش کے ہاتھوں بے ہیمانہ موت کے بعد اردن نے رد عمل کے طور پر داعش کے کئی افراد کو سزائے موت سنائی، مگر اس صورتحال میں امریکہ کے اتحادی ممالک کے ذہنوں میں کئی سوالوں نے سر اٹھایا ہے، سب کے ذہنوں میں سوال ہے کہ اگر اُن کے پائلٹ بھی پکڑے گئے تو ان کے ساتھ کیسا سلوک ہو گا اور اگر مریم المنصوری کی طرح کوئی خاتون پائلٹ پکڑی گئی تو اس کا کیا بنے گا؟ امریکہ کے اتحادیوں نے اردنی پائلٹ کی ہلاکت کے بعد داعش پر ہوائی حملے بند کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

یو اے ای کا مطالبہ ہے کہ امریکہ میدان جنگ کے قریب سرچ اینڈ ریسکو کو بہتر بنائے۔ متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ اس نے دسمبر میں اردن کے پائلٹ کی گرفتاری کے بعد داعش کےخلاف حملے بند کر دئیے تھے۔ متحدہ عرب امارات کے وہ پائلٹ جو بمباری میں حصہ لے رہے تھے، اُن میں میجر مریم المنصوری بھی شامل ہے ۔ مریم کا تعلق ابوظہبی سےہے۔ اس نے 2007 میں متحدہ عرب امارات کی فضائیہ میں شمولیت اختیار کی تھی اور اب وہ سکواڈرن کمانڈر ہے۔مریم متحدہ عرب امارات کی پہلی خاتون فائیٹر پائلٹ بھی ہے۔ مریم نے ایف 16 کی مدد سے داعش کے خلاف کئی کامیاب حملے کیےہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu