قانون کی خلاف ورزی، مگر کسی کی جان بچانے کے لیے

جمعہ 6 فروری 2015 15:11

قانون کی خلاف ورزی، مگر کسی کی جان بچانے کے لیے

گیلکس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6فروری 2015ء) ورجینا کے ریسکو 911میں کام کرنے والے مسٹر ویب کو ایک فون کال کے جواب میں وہ قدم اٹھانا پڑا جس سے اس کی نوکری بھی جا سکتی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ریسکو 911 پر ایک عورت گریبل نے کال کی کہ اس کا 17 ماہ کا بیٹا بے سدھ پڑا ہے اسے سانس نہیں آ رہی۔

(جاری ہے)

قریب ترین ایمبولینس 20 منٹ کی مسافت پر تھی جبکہ مسٹر ویب کے پاس قلبی روی احیاء(cardio pulmonary resuscitation) کی طبی امداد دینے یا بتانے کا سرٹیفیکیٹ موجود نہیں تھا، جس کی وجہ سے قانوناً وہ کسی کو اس کے متعلق ہدایات نہیں دے سکتا تھا۔

قلبی روی احیاء (cardio pulmonary resuscitation) یا سی پی آر(CPR) اس ابتدائی طبی امداد کو کہتے ہیں جو دل کی کی دھڑکن کے رک جا نے (cardiac arrest) کے بعد دی جاتی ہے۔ خاتون نے کہا کہ میرا ایک ہی بیٹا ہے میں اسے کھونا نہیں چاہتی، مسٹر ویب نے فورا کہا کہ میں اسے کھونے نہیں دوں گا ، آپ سے کچن کی ٹیبل پر لٹائیں۔ اس کی بتائی طبی امداد کے بعد ننھے بچے کی جان بچ گئی۔ اس واقعے کے دو ہفتے بعد وہ خاتون اور ننھا بچہ خود گیلکس ریسکو 911 کے دفتر پہنچے اور مسٹر ویب کا شکریہ ادا کیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu