نشے بازوں کے لیے بھی موبائل ایپ آ گئی

جمعہ 6 فروری 2015 17:27

نشے بازوں کے لیے بھی موبائل ایپ آ گئی

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6فروری 2015ء) سمارٹ فونز کے لیے ہر قسم کی اور ہرطرح کے لوگوں کے لیے موبائل ایپلی کیشن دستیاب ہیں۔ اگر کوئی بچا ہوا تھا تو وہ نشے باز۔ اب یہ کمی بھی پوری ہو گئی ہے۔ ہائی دئیر (High There) ایک ایسی ایپلی کیشن ہے جو میری جوانا کے امریکی “جہازوں” کو دوسرے “جہازوں” سے کنکٹ کرتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ایپلی کیشن ڈینور سے چلائی جائے گی جہاں پر 2012 میں میری جوانا کےنشے کو قانونی تحفظ حاصل ہو گیا تھا۔

ڈینور کے ساتھ ساتھ یہ ایپلی کیشن امریکہ کی صرف اُن 23 ریاستوں کے لیے دستیاب ہے جنہوں نے میری جوانا کے نشے پر پابندی عائد نہیں کی۔ معلومات کی غرض سے ایپلی کیشن کی ویب سائٹ دیکھنے کے لیے یہاں اور پلے سٹور پر ایپلی کیشن دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu