انوکھی شادی

ہفتہ 7 فروری 2015 11:23

انوکھی شادی

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری 2015ء) نت نئے اور منفرد انداز سے شادی کرنے والوں کا منشاء یہی ہوتا ہے کہ ان کی شادی کو یاد رکھا جائے۔ اس لیے انوکھی شادی کےخواہش مند کبھی تو فضا میں اڑتے ہوئے شادی کراتے ہیں تو کبھی سمندر کی گہرائیوں۔ جو فلموں کے شوقین ہوں ان کی شادی میں بھی فلموں کا رنگ جھلکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایسی ہی ایک فلمی شادی لاس اینجلس میں بھی ہوئی، جو شادی کم اور سٹاروار فلم زیادہ لگ رہی تھی۔

جینیفر اور جوشوا کی شادی کی تھیم سٹار وار تھی۔اس شادی میں سٹار ٹروپر بھی نظر آئے تو مہمان بھی اسی انداز کے تھے۔ شادی کا مقام اور مہمانوں کی کتاب ہر جگہ سٹار وار ہی براجمان تھی۔دلہن کی ساتھی سفید لباس میں شہزادی لیا (Princess Leia) کے ہیئر سٹائل کے ساتھ شادی میں شریک ہوئی۔ شادی کے لیے سٹاروار تھیم دلہن جینیفر کی خواہش پر رکھی گئی جو بچپن سے ہی سٹاروار کی دیوانی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu