مارک زکر برگ کی کمائی اب کہاں جائے گی؟

پیر 9 فروری 2015 12:04

مارک زکر برگ کی کمائی اب کہاں جائے گی؟

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء)بل گیٹس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مارک زکر برگ نے بھی فلاح عام کے منصوبوں کے لیے بھاری چندہ دینا شروع کر دیا ہے۔مارک زکر برگ اور اس کی بیوی پریسیلا چان (Priscilla Chan) نے سان فرانسسکو جنرل ہسپتال کو 75 ملین ڈالر کا چندہ دیا ہے۔1994 سے قائم فاؤنڈیشن کو اب تک ملنے والا یہ سب سے بھاری چندہ ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ہسپتال کی تمام عمارت دوبارہ سے بنائی جائے گی کیونکہ موجودہ عمارت زلزلہ پروف نہیں ہے۔

زکر برگ کو اپنے چندے کا انعام اس طرح ملے گا کہ اب ہسپتال کا نام بدل کر پریسیلا اینڈ مارک زکر برگ سان فرانسسکو جنرل ہوسپیٹل اینڈ ٹراما سنٹر رکھ دیا جائے گا۔مارک زکر برگ سے ملنے والی تمام رقم ہسپتال کی تعمیر اور جدید ٹیکنالوجی کی حامل مشینری خریدنے میں صرف ہو گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu