زیر آب بنگلے برائے فروخت

منگل 10 فروری 2015 11:19

زیر آب بنگلے برائے فروخت

دوبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء)آپ نے زمین پر تو طرح طرح کی سہولیات سے آراستہ کالونیوں اور ٹاؤنز کا سنا ہو گا مگر اب دوبئی میں پیش کیا جا رہا ہے زیر آب رہائشی منصوبہ۔ اس پراجیکٹ کا نام دی ہارٹ آف یورپ ہے جس کے تحت 6 جزیروں پر مشتمل علاقے میں 42 ولا بنائے جائیں گے۔تمام ولا تین منزلہ ہونگے۔ سب سےاوپر کی منزل پر روف ٹاپ ڈیک ہو گا جبکہ درمیانی یعنی دوسری منزل پر ماسٹر بیڈ روم اور باتھ روم ہونگے۔

(جاری ہے)

سب سے نیچے کی منزل پر کچن، باتھ روم ، ڈائنگ روم اور لیونگ روم ہونگے۔ سب سے نیچے کی منزل سطح آب سے 13 فٹ نیچے ہوگی، جہاں سے شیشوں کے ذریعے سمندر کا نظارہ بھی کیا جا سکے گا۔ اس کالونی میں گلیاں، پرائیویٹ اور پبلک ساحل اور دنیا کا سب سے بڑا کھلا ایکوریم بھی ہوگا۔ اس پراجیکٹ کے ڈائریکٹر اودھے لال نے بتایا کہ وہ خشک زمین پر گھر کے حصوں کی تعمیر کریں گے اور بعد میں ان کی اصل جگہ پر ان کو لگا دیا جائے گا۔اس کالونی کو اس سال کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ان گھروں کی مالیت ملین ڈالرز میں ہوگی۔

Browse Latest Weird News in Urdu