اپنے ہی گھر میں چمنی سے ذریعے جانا لڑکے کو بھاری پڑ گیا

ہفتہ 14 فروری 2015 12:41

اپنے ہی گھر میں چمنی سے ذریعے جانا لڑکے کو بھاری پڑ گیا

اریزونا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) اریزونا سے تعلق رکھنے والا ایک لڑکا اپنے بھائی کے ساتھ گھر کو تالا لگا کر باہر گیا۔ واپسی پر پتہ چلا کہ گھر کی چابی تو گھر میں ہی رہ گئی۔ لڑکے نے گھر میں داخلے کے لیے چھت پر موجود چمنی سے جانا مناسب سمجھا مگر تھوڑی دیر بعد ہی چمنی میں پھنس گیا۔ اس کی چیخ و پکار سن کر ایک ہمسائے نے ریسکیو 911 کو فون کیا جس نے آکر لڑکے کو چمنی سےنکالا۔

(جاری ہے)

لڑکے کی حالت غیر تھی مگر بعد میں سنبھل گئی۔ لڑکے کا نام اس لیے نہیں پتہ چل سکا کیونکہ اس کی فیملی والوں نے نام بتانے سے انکار کر دیا۔ اس کی فیملی کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی اسے اس حوالے سے شرمندہ کرے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ چمنی کو گھر میں جانے کےلیے استعمال کرناخطرناک ہو سکتا ہے۔ سمارٹ لڑکا بھی بغیر تکلیف کے نیچے نہیں پہنچ سکتا ، صحت مند کو تو جان کے لالے پڑ سکتےہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu