لندن میں مقیم پاکستانی زبیر خان کو اپنی ہونے والی بیوی کا نام یاد نہ ہونے کی وجہ سے 20 ماہ کی قید

ہفتہ 14 فروری 2015 12:44

لندن میں مقیم پاکستانی زبیر خان کو اپنی ہونے والی بیوی کا نام یاد نہ ہونے کی وجہ سے 20 ماہ کی قید

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء)تفصیلات کے مطابق 28 سالہ زبیر خان سٹوڈنٹ ویزے پر لندن میں مقیم تھا کہ اس کا ویزہ ختم ہونے لگا۔ زبیر خان کے انکل خالق خان نے زبیر کو لندن میں روکنے کے لیے جعلی شادی کا “جگاڑ” لگایا۔ اس کام کے لیے ہنگری کی سنگل مدر 33 سالہ Beata Szilagyiکو 2000 پاؤنڈ دے کر ہنگری سے لندن بلایا گیا۔ہنگری کے یورپی یونین میں ہونے کی وجہ سے وہ Beata Szilagyiبرطانیہ میں آرام سے رہ سکتی تھی۔

(جاری ہے)

زبیر خان کو شادی سے پہلے رجسٹرار سے رسمی ملاقات کرنی تھی، رجسٹرار کےپوچھنے پر اسے اپنی ہونے والی بیوی کا نام بھول گیا۔ زبیر خان نے بہانہ کیا کہ اس کی اپنی بیوی کے ساتھ لیپ ٹاپ پر بات ہوتی ہے اس لیے وہ نام بھول گیا۔ رجسٹرار نے اس سے انکل کو فون کروا کر ہنگری کی عورت کا نام پوچھا۔ اگلے دن عین شادی سے پہلے پولیس نے زبیرخان، اس کے انکل خالق خان اور ہونے والی دلہن Beata Szilagyiکو گرفتار کرلیا۔ تینوں نے اپنے جرائم کا اقرار کر لیا۔برطانیہ کے سخت امیگریشن قوانین کے باعث زبیر خان اور اس کے انکل خالق خان کو 20 ماہ جبکہ Beata Szilagyiکو 17 ماہ قید کی سزا سنائی گئ ہے۔ اگرنام یاد نہ رکھنے کے حوالے سے دیکھا جائے تو زیبر خان کا زیادہ قصور نہیں لگتا۔ نام واقعی مشکل ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu