پٹاخے پھوڑے بھی ایسی جگہ کہ اب توبہ ہو گئی ہو گی

پیر 16 فروری 2015 11:18

پٹاخے پھوڑے  بھی ایسی جگہ کہ اب توبہ ہو گئی ہو گی

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16فروری 2015ء)آگ سے کھیلنا اچھی بات نہیں، اس میں اپنے ہی ہاتھ جل سکتے ہیں۔ یہ بات ان بچوں کو کون سمجھائے جنہوں نے پٹاخے پھوڑنے کے لیے وہ جگہ چنی جس کے خطرناک ہونے کا انہیں احساس تک نہ تھا۔ چند شرارتی بچوں کو پٹاخے پھوڑنے کی سوجھی تو انہوں نے سڑک پر بنے مین ہول میں پٹاخے پھینک دئیے، پٹاخے پھینکنے کی دیر تھی کہ سوریج لائن میں جمع گیس کی وجہ سے زور کا دھماکہ ہوا اور دھویں کا مرغولہ کافی بلندی تک گیا۔

(جاری ہے)

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اسی سڑک پر دوسرے مین ہول کا ڈھکنا بھی اڑ کر سائیڈ پر جا گرا ، اس ڈھکن پر جو لڑکا کھڑا تھا وہ گٹر میں جا گرا۔ گٹر میں گرنے والے لڑکے کو فوراً ہی دوسرے لڑکوں نے نکال لیا۔ اس واقعے میں کوئی شدید زخمی نہیں ہوا۔ سی سی ٹی وی کیمرے سے بنی اس واقعے کی ویڈیو کو لائیو لیکس اور کئی سائٹس نے اپ لوڈ کیا ہے جہاں لاکھوں لوگ اسے دیکھ رہے ہیں۔ شرارتی بچوں کو اس واقعے سے کافی نصیحت ہو گئی ہو گی اب وہ بھی شریف بچوں کی طرح اپنے پٹاخوں کی پیٹی الماری میں رکھ دیا کریں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu