لوگ ایپل کو بھی ماموں بنانے لگے

منگل 17 فروری 2015 14:45

لوگ ایپل کو بھی ماموں بنانے لگے

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17فروری 2015ء)اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیویلپر کس طرح اپنی ایپلی کیشن کی رینٹنگ کو بڑھانے کے لیے گھٹیا طریقے استعمال کرتے ہیں۔ یہ لڑکی سخت سردی کے موسم میں ایک ہاتھ کمبل میں چھپائے دوسرے ہاتھ سے کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس کا کام سو کے قریب آئی فونزپر ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کرنا اور پھر ان انسٹال کرنا ہے۔ ایپ سٹور پر ایپلی کیشن کی رینکنگ، ڈاؤن لوڈز کی تعداد کے حساب سے بڑھتی ہے۔ جو ایپلی کیشن جتنی زیادہ ڈاؤن لوڈ ہو گی، اس کا رینک بہتر ہوگا ، سرچ میں بھی پہلے نمبروں پر آئے گی اور ٹاپ 10 میں ہونے کی صورت میں ایپ سے 65 ہزار ڈالر ہفتہ تک کمائے جا سکتےہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu