سعودی عرب کے معمرترین شخص کا انتقال۔ کتنی عمر میں؟

منگل 17 فروری 2015 20:11

سعودی عرب کے معمرترین شخص کا انتقال۔ کتنی عمر میں؟

طائف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17فروری۔2015ء) سعودی عرب کے احمد بن ادوان ال ہلالی نے خلیجی ریاستوں کے بانی اور سعودی عرب کے پہلے بادشاہ شاہ عبدالعزیز بن عبد الرحمان السعود کا دور دیکھا ہوا تھا۔ ال ہلالی کا اتوار کو 140 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ سبق اخبار کے مطابق احمد بن ادوان ال ہلالی طائف میں علاقے میں آبادی سے دور اپنے آبائی مکان میں تنہا رہتے تھے۔

(جاری ہے)

ال ہلالی نے اپنے بیٹوں کی شدید خواہش کے باوجود اپنے مکان کو نہیں چھوڑا اور اپنے علاقے میں آبادی سے دور ایک غار میں بنے اپنے مکان میں رہنے کو ترجیح دی۔ ال ہلالی کے واقفان کے مطابق وہ ایک نہایت شریف اور معزز انسان تھا۔ اسے اپنی زمین سے محبت تھی۔اس نے تعیشات سے بھری جدید زندگی کی بجائے اپنے سادہ طرز زندگی کو اہمیت دی۔ ال ہلالی کی خواہش تھی کہ اس کی موت اس کے آبائی گھر میں ہی آئے۔ 140 سال کی عمر میں اس کی یہ خواہش پوری ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu