وزیر اعظم سے ملاقات کرنی ہے؟ بغل میں پستول رکھ کر لےجائیں کوئی پوچھنے والا نہیں

جمعرات 19 فروری 2015 13:58

وزیر اعظم سے ملاقات کرنی ہے؟ بغل میں پستول رکھ کر لےجائیں کوئی پوچھنے والا نہیں

کولاراڈو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19فروری 2015ء)امریکی ریاست کولاراڈو کے ایک شخص نےایسی ٹی شرٹ ڈیزائن کی ہیں جنہیں دور سے دیکھنےپر لگتا ہے کہ شرٹ پہننے والے نے بغل میں ہولسٹر لٹکایا ہوا ہے جس میں گولیا ں اور پستول موجود ہے۔ اس شخص نے یہ شرٹ ، جسے اوپن کیری ٹی شرٹ کا نام دیا گیا ہے، اپنی فیملی میں کسی شخص کو تحفے میں دینے کے لیے ڈیزائن مگر جلد ہی دوسری امریکی ریاستوں سے اس کے لیے آرڈر آنے لگے۔

اب حال یہ ہے کہ اٹلی اور افغانستان سے بھی اس شرٹ کی خریداری کے آرڈر آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس شرٹ کو ڈیزائن کرنے والے شخص پاؤل کا کہنا ہے کہ اگر کبھی کوئی پولیس والا آپ کو ہینڈ اپ یا فریز کرائے تو فوراً ہی اس کی ہدایات پر عمل کریں۔ٹی شرٹ بنانے والی کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر بھی سب کے لیے یہی وارننگ لگائی ہوئی ہے۔ اوپن کیری ٹی شرٹ کی ویب سائٹ دیکھنےکے لیے یہاں کلک کریں(((http://www.opencarrytshirts.us/disclaimer.cfm)))۔ اوپن کیری ٹی شرٹ کا فیس بک پیج وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں ((https://www.facebook.com/opencarrytshirts)) نوٹ: مشتری ہوشیار باش۔ پاکستان کے موجودہ حالات میں اس طرح کی کسی بھی شرٹ کا پہننا ، پہننے والے کی موت کا باعث بن سکتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu