واہ! حجام ہوں تو ایسے۔۔

جمعرات 19 فروری 2015 22:02

واہ! حجام ہوں تو ایسے۔۔

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19فروری۔2015ء)امریکہ میں رضاکار حجاموں نے بے گھر افراد کے لیے مفت سروس شروع کر دی ہے۔ امریکہ میں لاکھوں بے گھر افراد ایسے ہیں جو نہ بال کٹوا سکتے ہیں اور نہ ہی شیو بنوا سکتے ہیں ، ایسے ہی افراد کے لیے یونین ریسکو مشن نے یہ شروع کی ہے۔کئی رضاکار حجام لاس اینجلس کے مختلف علاقوں میں چھاتہ تان کر لوگوں کے مفت بال کاٹتے ہیں۔

(جاری ہے)

بہت سے لوگوں نے جب اپنے بال کٹوا کر اور شیوکر ا کر خود کو شیشے میں دیکھا تو اچھل پڑے، ایک تو جذباتی ہو کر حجام کےگلے لگ گیا۔یونین ریسکو مشن نے اس حوالے ایک ویڈیو بھی بنائی ہے جس کا موضوع ہے کہ ہمارے اور بے گھر افراد کے درمیان کوئی فرق نہیں۔ ویٹی کن میں عیسائیوں کے پوپ نے بھی ایک جدید ترین سیلون قائم کیا ہے جہاں بے گھر افراد مفت میں بال کٹوا سکتے ہیں اور شیو بنوا سکتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu