واشنگٹن میں لڑی گئی نئی جنگ

جمعرات 19 فروری 2015 23:21

واشنگٹن میں  لڑی گئی نئی جنگ

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19فروری۔2015ء) واشنگٹن میں ہونے والی برف باری کے بعد برف باری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہاں کے سینکڑوں طلباء، اساتذہ اور سرکاری ملازمین نے برف کی گیندوں سے لڑی جانے والے لڑائی میں حصہ لیا۔اس لڑائی میں ایک ایسا فرد بھی شریک ہوا جس نے کیپٹن امریکہ کا لباس پہنا ہوا تھا۔ اس جنگ کا انعقاد واشنگٹن ڈی سی سنو بال فائٹ ایسویسی ایشن (Washington DC Snowball Fight Association) نے فیس بک کے ذریعے کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس لڑائی کا انعقاد واشنگٹن کے میریڈین ہل پارک میں کیا گیا۔ اس لڑائی کے دوران لوگوں نے کھل کر ایک دوسرے پر برف کے گولے برسائے، کیا بچے ، کیا جوان ، کیا عورتیں سب ہی اس سنو فائٹ سے محظوظ ہوئے۔ اس لڑائی کا اصل انعقاد تو ڈوپونٹ سرکل میں کیا جانا تھا جہاں 2010 میں ایسی ہی لڑائی لڑی گئی تھی، مگر بعد میں اسے میریڈین ہل پارک میں منتقل کر دیا گیا۔ واشنگٹن ڈی سی سنو بال فائٹ ایسوسی ایشن کے فیس بک پیج پر اس لڑائی کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے کے لیےیہاں کلک کریں۔(https://www.facebook.com/DCSFA)

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu