یہ کوئی بال کاٹے ہیں؟ گاہک نے سیلون کا کباڑہ کر دیا

ہفتہ 21 فروری 2015 16:51

یہ کوئی بال کاٹے ہیں؟ گاہک نے سیلون کا کباڑہ کر دیا

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری 2015ء)کٹنگ کے بعد ہیر سٹائل پسند نہ آنے اور پھر زیادہ پیسے مانگنے پر گاہک نے سیلون کا کباڑہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق 47 سالہ ایلن بیکرہیر سیلون میں اپنے بال کٹوانے گیا ۔ کٹنگ کے بعد اپنا نیا ہیر سٹائل پسند نہ آنے پرایلن باربر پر خاصا غصے ہوا۔ اس پر مزید طرہ کہ باربر نے اس کٹنگ کے اس سے 50 ڈالر لیے۔

(جاری ہے)

اس پر تو ایلن کا پارہ اور چڑھ گیا اور اس نے دوکان کا سامان اٹھا کر ادھر اُدھر پھینکا اور دوسرے گاہکوں کے ساتھ بھی بدتمیزی کرتے ہوئے سیلون سے چلا گیا۔

کچھ دیر بعد وہ سیلون واپس آیا تو اپنے بالوں کو دوبارہ سیٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔ باربر نے اس کا یہ مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا۔ بعد میں پولیس نے ایلن کو اس کے گھر سے گرفتار کر کے نقص امن اور بدمعاشی کے جرم میں بند کر دیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu