یہ بچہ تھا یا کوئی ہتھیار؟

اتوار 22 فروری 2015 12:51

یہ بچہ تھا یا کوئی ہتھیار؟

پریٹوریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری۔2015ء)باپ نے نومولود بچے کو پنڈلی سے پکڑ کر اس کی ماں سے چھینا اور پھر ماں پر ہی دے مارا جس سے بچہ موقع پر ہی مر گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مغربی پریٹوریا، جنوبی افریقہ میں عدالت میں پیش ہوئے مقدمے کے دوران مدعی نے بتایا کہ الیگزینڈر فوربا نے اپنے تین دن کے بچے کو ہتھیار کی طرح پکڑ کر اپنی بیوی پر دے مارا اور پھر اسے فرش پر چھوڑ کر پھر بیوی کو مارنے لگا، جس سے بچہ موقع پر مر گیا۔ اطلاعات کے مطابق میاں اور بیوی کے درمیان بچے کی ولدیت کے حوالے سے جھگڑا شروع ہوا تھا جس کا اتنا کربناک انجام ہوا۔الیگزینڈر فوربا کو قتل کے الزام میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu