سوپ کے ایک پیالے کے بدلے پورا کچن تعمیر۔۔

اتوار 22 فروری 2015 13:10

سوپ کے ایک پیالے کے بدلے پورا کچن تعمیر۔۔

میساچوسٹس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری۔2015ء)میسا چوسٹس سے تعلق رکھنے والے ایک پولیس آفیسر کو چھے سال پہلے پرتگالی ریسٹورنٹ میں سوپ پیتے ہوئے اپنے سوپ سے قیمتی موتی ملا۔پولیس آفیسر مائیک سرینو نے اسے ایک عام سے پتھر سمجھا مگر اسے پھینکنے کی بجائے اپنی بیٹی کے جیولری باکس میں رکھ دیا۔ اب چھ سال بعد اس نے ایک اخبار میں اسی طرح کے موتی کے بارے میں پڑھا جو 39،500 ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔

(جاری ہے)

مائیک نے اپنی بیوی سے پرانے پتھر کے متعلق پوچھا تو اسے وہ بیٹی کے جیولری باکس سے مل گیا۔ یہ موتی بھی خاصا قیمتی ہے جسے اب انٹرنیٹ پر ایک نیلامی میں فروخت کیا جائے گا۔ یہ نیلامی 28 فروری سے 15 مارچ تک جاری رہے گی۔نیلامی کی ابتدائی بولی 5 ہزار ڈالر ہوگی مگر امید ہے کہ یہ موتی 15 ہزار ڈالر میں بک جائے گا۔ مائیک کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم سے کشتی خریدے گا جبکہ اس کی بیوی کا کہنا ہے کہ اس رقم سے کچن بنوائے گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu