برطانیہ میں قائم ہوا نیا اولڈ ہوم مگر لوگوں کے لیے نہیں

پیر 23 فروری 2015 11:27

برطانیہ میں قائم ہوا نیا اولڈ ہوم مگر لوگوں کے لیے نہیں

برطانیہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری 2015ء) برطانیہ میں جانوروں کے لیے کام کرنے والی خاتون نے بلیوں کا اولڈ ہوم بنایا ہے۔ جین ہلز نے برطانیہ کا پہلا بلیوں کا اولڈ ہوم لنکنشائر ٹرسٹ فار کیٹس کے نام سے بنایا ہے۔ابتدائی طور پر اس گھر میں 80 “بوڑھیوں” کو رکھا گیا ہے۔ اس گھر میں بلیوں کو جو سہولیات میسر ہیں اس کو دیکھتے ہوئے ہر بلی جلد سے جلد بوڑھی ہونا پسند کرے گی، ہوسکتا ہے کہ بہت سے لوگ بھی بلی ہونے کی خواہش کریں۔

(جاری ہے)

اس اولڈ ہوم میں گرم بستر، آگ سینکنے کا انتظام اور چھوٹے صوفے بھی ہیں۔ اس اولڈ ہوم کی مالکہ کا کہنا ہے کہ یہاں اُن بلیوں کو رکھا جاتا ہے جن کے مالک مر جاتے ہیں یا انہیں دنیا میں “دربدر” پھرنے کو چھوڑ دیتے ہیں۔مسز ہلز کا کہنا ہے کہ وہ بلیوں کے لیے 7 ایکڑ پر محیط اولڈ ہوم بھی بنائیں گی۔ اس وقت مسز ہلزبلیوں کی ریسکو سروس بھی چلا رہی ہیں۔ان کے ٹرسٹ کی “آغوش” میں اس وقت 400 بلیاں ہیں۔ مسز ہلز کے گھر میں پانچ کتے بھی ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ سارا دن 400 بلیوں کے ساتھ کام کر کے گھر میں 5 کتوں کے پاس جانا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu